• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والا سخت سزاکا حقدار ہوگا، پیوٹن

قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والا سخت سزاکا حقدار ہوگا، پیوٹن

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ جو بھی قرآن پاک کو جلانے کا مجرم پایا جائے گا اسے ملک کے مسلم اکثریتی علاقوں میں سزا بھگتنا پڑے گی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی TASS کے مطابق روسی صدر نے کہا ہے کہ جو بھی قرآن پاک کو نذر آتش کرے گا اسے روس کے مسلمان اکثریتی خطے میں قید کی سخت سزا ہوگی۔

ان کا یہ فیصلہ روس کے حامی عسکری صحافیوں اور ٹیلی گرام چینلز کے مصنفین کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران سامنے آیا ہے۔

گزشتہ ماہ وولگوگراڈ شہر کی ایک مسجد کے سامنے نکتیازوراویل کو قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا، روسی صدر کا یہ بیان بھی اسی تناظر میں سامنے آیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply