• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک چھوڑنے کے دوران ہرہفتے11بچے دنیا چھوڑ جاتے ہیں، یونیسف کی رپورٹ میں انکشاف

ملک چھوڑنے کے دوران ہرہفتے11بچے دنیا چھوڑ جاتے ہیں، یونیسف کی رپورٹ میں انکشاف

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے کہا ہے کہ افریقاسے یورپ کے لیے خطرناک راستے پر ہجرت کے دوران ہر ہفتے 11 بچے مرتے ہیں۔

یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل کاکہنا تھاکہ یونیسیف کے اندازے کے مطابق2018 سے وسطی بحیرہ روم کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران 1500 بچے ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس 289 بچوں کی موت یا لاپتہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

کیتھرین رسل نے کہا کہ اپنی جانیں گنوانے یا راستے میں لاپتہ ہونے کے لیے بہت سارے بچے بحیرہ روم کے ساحلوں پر کشتیوں پر سوار ہو رہے ہیں یہ اس بات کی واضح علامت ہے کہ بچوں کے لیے پناہ حاصل کرنے کے لیے محفوظ اور قانونی راستے پیدا کرنے کے لیے مزید کچھ کیا جانا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے ممالک سے خطرناک سفر کرنے کے بعد زیادہ تر بچے لیبیا اور تیونس سے روانہ ہوتے ہیں، سمندر میں زندگیوں کو بچانے کی کوششوں کو تقویت دی جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply