• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شاہراہ بلتستان پر بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، 3 مسافر جاں بحق

شاہراہ بلتستان پر بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، 3 مسافر جاں بحق

بلتستان ڈویژن میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں لینڈ سلائیڈنگ نے 3 زندگیاں لے لیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہراہِ بلتستان پر لینڈ سلائیڈنگ سے 3 مسافر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے میں ماں اور 2 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ واقعے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بچوں کا باپ بھی شامل ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply