چونیاں طوفانی بارشیں، گھروں اور مساجد میں اذانیں

چونیاں میں چھے گھنٹے سے جاری طوفانی بارش سے شہر اور گردونواح کے علاقے ڈوب گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چونیاں میں چھے گھنٹے سے جاری طوفانی بارش سے شہر اور گردونواح کے علاقے ڈوب گئے ہیں، بارش تاحال جاری ہے اور مساجد میں بارش رکنے کے لیے اذانیں اور دعائیں کی جارہی ہیں۔شدید بارش کے باعث نواحی گاؤں ڈھٹے میں چھت گرنے سے بارہ سالہ بچی بھی جاں بحق ہو گئی ہے۔

شدید بارشوں کی وجہ سے تلونڈی نہر کا بند ٹوٹ گیا ہے جس سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی مونجی اور مکئی کی فصل تباہ ہو گئی ہیں۔بارشی پانی سے گلی محلوں سمیت مین شاہرائیں پانی میں ڈوب گئی ہیں ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply