• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آزادی کی خواہش، ٹرک سے فرار ہونےوالا بکرا سینگوں کے بل کیبل سے جھولتا رہا

آزادی کی خواہش، ٹرک سے فرار ہونےوالا بکرا سینگوں کے بل کیبل سے جھولتا رہا

’’آسمان سے گرا اور کھجور میں اٹکا‘‘ ٹرک سے فرار ہوکر آزادی کو انجوائے کرنے والا بکرا سینگوں کے بل ایک کیبل سے اٹک گیا۔

رپورٹ کے مطابق ’’آسمان سے گرا اور کھجور میں اٹکا‘‘ محاورا تو آپ نے سنا ہوگا لیکن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بکرا ٹرک سے گرا اور کیبل میں اٹکا ۔ بکرے میاں کو شوق چرایا تھا کہ وہ اپنی زبردست چھلانگ کے ذریعے ٹرک سے فرار ہوکر آزادی کو انجوائے کریں گے لیکن معاملہ کچھ الٹا یوں پڑ گیا کہ بکرے میاں نے جوں ہی چھلانگ لگائی وہ اپنے سینگوں کے بل ایک کیبل سے اٹک گئے اور اب جھولا جھولنے لھے۔

ٹرک ڈرائیور نے عقبی آئینے میں انہیں جھولا جھولتے دیکھا تو ویڈیو بنا لی اور سوشل میڈیا پر بھی ڈال دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply