• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ دینے والے جج کی سکیورٹی میں اضافہ

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ دینے والے جج کی سکیورٹی میں اضافہ

چیئر مین پی ٹی آئی کا ٹرائل کرنے والے جج ہمایوں دلاور کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مطابق جج ہمایوں دلاور کی سکیورٹی میں پولیس اسکواڈ میں اضافہ کردیا گیا ہے ان کے ساتھ دو پولیس اسکواڈ تعینات کردیے گئے ہیں۔ جج ہمایوں دلاور کیخلاف فیس بک اکاؤنٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر منفی مہم بھی چلائی گئی تھی۔

چئیرمین پی ٹی آئی کو سزا کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ممکنہ ردعمل کے خدشے کے پیش نظر راولپنڈی پولیس کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔پولیس کی اضافی نفری مری روڈ پر تعینات ہے اور اینٹی رائٹ فورس کے دستے بھی الرٹ ہیں۔ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور کسی سیاسی مذہبی جماعت کو گروہ بندی کی اجازت نہیں ہوگی، قیدی وینز کو بھی مری روڈ کی جانب روانہ کردیا گیاہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply