• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مودی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بھارتی لوک سبھا میں بحث آج شروع ہوگی

مودی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بھارتی لوک سبھا میں بحث آج شروع ہوگی

بھارتی لو ک سبھا میں مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث آج سے شروع ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں مودی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کا آغاز کل سے ہوگا، بحث کے بعد ووٹنگ کا عمل جمعرات تک متوقع ہے۔لوک سبھا میں حکومتی اتحاد کی اکثریت کے باعث مودی حکومت کو تحریک عدم اعتماد سے خطرہ نہیں ہے۔

اپوزیشن اتحاد کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا مقصد منی پور فسادات پر مودی حکومت کی خاموشی ختم کروانا ہے۔بھارتی ریاست منی پور میں تین مئی سے جاری نسلی فسادات میں 160 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply