نائجر کے سابق صدر کیخلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج

نائجر کی فوجی حکومت نے سابق صدر محمد بازوم اور ان کے ساتھیوں کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
فوجی حکومت کے ترجمان کرنل میجر امادو عبدرالرحمن کاکہنا ہے کہ ملک کے برطرف کئے گئے سابق صدر بازوم کے خلاف سنگین غداری اور ریاستی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے گا۔جرم ثابت ہونے کی صورت میں بازوم کو سزائے موت بھی دی جاسکتی ہے۔ محمد معذوم اور ان کے ساتھیوں کے خلاف بین الاقوامی راہنماؤں کو دکھانے کیلئے ضروری شواہد بھی اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب نائجر کے اسلامی راہنماؤں کی فوج کے نمائندوں سے بات ہوئی جس کے بعد جنتا نے مغربی افریقی ریاستوں کے نمائندوں سے براہ راست بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply