امریکی خاتون اول جل بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ پھر مثبت

امریکی خاتون اوّل جِل بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تاہم صدر جوبائیڈن کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 72 سالہ جِل بائیڈن کو بیماری سے متعلق معمولی علامات ہیں اور اس دوران وہ گھر پر ہی رہیں گی۔

رپورٹس کے مطابق جِل بائیڈن کا گزشتہ سال بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 80 سالہ صدر جوبائیڈن کا پیر کی شام کووڈ ٹیسٹ کرایا گیا جو کہ ٹیسٹ منفی آیا، صدر کی مکمل نگرانی جاری رہے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حالیہ ہفتوں کے دوران امریکا میں کورونا اور اس کے باعث اسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply