• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چین؛ دلہن کی عمر 25 سال یا کم ہونے پر انعامی رقم دی جائے گی

چین؛ دلہن کی عمر 25 سال یا کم ہونے پر انعامی رقم دی جائے گی

مشرقی چین کی ایک کاؤنٹی میں دلہن کی عمر 25 سال یا اس سے کم ہونے پر شادی شدہ جوڑوں کو 1 ہزار یوآن ( 137 ڈالر) انعام کی پیشکش کی جارہی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ تازہ ترین اقدام نوجوانوں کو شادی کے لیے ترغیب دینے اور گرتی ہوئی شرح پیدائش کے باعث ہونے والی تشویش پر کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے چینک شین کاؤنٹی(Changshan county) نے گزشتہ ہفتے ایک نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس نوٹس میں پہلے سے شادی شدہ بچوں کی دیکھ بھال اور ان کے لیے تعلیمی رعایت دینے کا بھی ذکر شامل ہے۔6 دہائیوں میں چین کی آبادی میں پہلی دفعہ کمی اور موجودہ آبادی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عمر آبادی کے بارے میں فکر مند حکام فوری طور پر شرح پیدائش کو بڑھانے کے لیے اقدامات کی کوشش کر رہے ہیں جن میں مالی مراعات اور بچوں کی دیکھ بھال کی بہتر سہولیات شامل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply