• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایبٹ آباد :گھر میں آتشزدگی،ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد :گھر میں آتشزدگی،ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حکام کے مطابق ایبٹ آباد کے گاؤں ترھیڑی کے گھر میں خوفناک آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں خاتون اور 8 بچے شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں کی اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانےکی کوششیں تاہم کچا گھر ہونے کی وجہ سے آگ پرقابو نہ پایا جاسکا۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply