شاہین آفریدی نے پی ایس ایل میں 100وکٹیں مکمل کرلیں

لاہور قلندر کے کپتان ،فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی پاکستان سپرلیگ میں 100وکٹیں کرنیوالے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔

شاندار باولنگ سے شاہین آفریدی نے 69 میچ میں اعزاز حاصل کیا۔وہاب ریاض113وکٹوں کے ساتھ ٹاپ وکٹ ٹیکر باولر ہیں جبکہ حسن علی کی وکٹوں کی تعداد107ہے۔

شاہین آفریدی نے پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے 23 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے نسیم شاہ کو کلین بولڈ آوٹ کر کے100وکٹ کا کارنامہ انجام دیا۔
شاہین آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ کا دو مرتبہ چیمپیئن ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply