سعودیہ: فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد قتل

سعودی عرب میں فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 2 افراد قتل کر دیے گئے۔

سعودی پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پیش آیا، جہاں 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ سعودی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد کرلی۔

سعودی ذرائع کے مطابق قاتل کو گرفتاری کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply