12 برس بعد شام میں نئے سعودی سفیر کی تعیناتی

سعودی عرب کی جانب سے 12 سال بعد شام میں فیصل المجفیل کو اپنا نیا سفیر تعینات کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ سال 2012 میں شام میں خانہ جنگی کہ بعد سعودی عرب نے وہاں پر سفارت خانہ بند کر کے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔

سعودیہ نے اس سال کے آغاز میں شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا جبکہ شام نے بھی گزشتہ سال دسمبر میں سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا۔

شام اور سعودی عرب میں تعلقات کی بحالی کو عرب ممالک کی طرف سے شامی صدر بشار الاسد کے ساتھ تعلقات بحالی کیلئے اہم اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply