امریکہ میں طوفان نے 23 زندگیاں نگل لیں

امریکا کی مختلف ریاستوں میں طوفان سے ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس، اوکلاہاما، آرکنساس اور کینٹکی میں یہ اموات ہوئیں۔ طوفان کے سبب حادثات سے ریاست آرکنساس میں 8، کینٹکی میں 5، اوکلاہاما میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس میں طوفان سےہلاک افراد کی تعداد 7 ہو گئی ہے جبکہ کولراڈو میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسی سپی اور آرکنساس سے ورجینیا اور جنوبی کیرولائنا تک لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply