مزار پر کھانا کھانے سے 300افراد کی طبعیت بگڑ گئی

آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں حضرت سائیں لال بادشاہ کی درگاہ پر عرس کے دوران مضر صحت کھانا کھانے سے 300 افراد کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں جمعے کی رات 200 افراد کو لایا گیا، جبکہ 100 افراد کو کے آر ایف جاتلاں منتقل کیا گیا، اسپتالوں میں لائے گئے یہ لوگ بھمبر میں سائیں لال بادشاہ کی درگاہ پرعرس کے دوران مضر صحت کھانا کھانے سے بیمار پڑ گئے تھے۔

یہ 2 دن کا عرس تھا جو جمعرات کو شروع ہوا تھا، اس موقع پر سوکاسن گاؤں کی ایک تنظیم زائرین کے لیے کھانے کا انتظام کرتی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ گرمی کی وجہ سے کھانا خراب ہو گیا ہو، جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

کے آر ایف جاتلاں میں اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیشتر افراد کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے رخصت کردیا ہے، جبکہ 15 افراد اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply