کوئٹہ میں خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی جیسے ہی کچ موڑ پر واقع چیک پوسٹ سے باہر نکلی تو ایک خودکش حملہ آور نے 2، 3 فائر کیے تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا اور حملہ آور کے جسم سے بندھی خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنایا جارہا ہے۔سکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو بھی سیل کردیا اور وہاں سے شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply