• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسلام آباد:کار برساتی نالے میں گرنے سے 3 لڑکیاں جاں بحق

اسلام آباد:کار برساتی نالے میں گرنے سے 3 لڑکیاں جاں بحق

اسلام آباد:اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون تھری میں کار برساتی نالے میں گرنے سے 3لڑکیاں جاں بحق جبکہ ایک لڑکی اورلڑکا زخمی  ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ،حادثہ رات گئے اسلام آباد کے سیکٹرایف سیون تھری پربت روڈ پرپیش آیا ،جہاں تیزرفتارکاربے قابوہوکرسڑک کنارے پلرسے ٹکرا کربرساتی نالے میں جاگری ۔

گاڑی میں 5افراد سوار تھے جن میں سے 3لڑکیاں موقع پرجاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک لڑکی اورلڑکا زخمی ہوگئے ۔

جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی شناخت  رمشا، حنا اورعائشہ جبکہ زخمیوں کی شناخت حمزہ اورنمرہ کے نام سے ہوئی ہے ۔

پولیس نے جائے حادثہ پرپہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کوپمزاسپتال منتقل  کردیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس کےمطابق گاڑی رمشاء چلا رہی تھی جس سے تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر حادثے کا شکارہوگئی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply