• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • افغان کرکٹ ٹیم کا کم عمر ترین کھلاڑی اغوا، تاوان کا مطالبہ

افغان کرکٹ ٹیم کا کم عمر ترین کھلاڑی اغوا، تاوان کا مطالبہ

کابل:چند روز قبل افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے اغوا ہونے والے افغانستان کے کم عمر ترین افغان کھلاڑی کی وڈیو سامنے آئی ہے، جس میں اس نے کہا ہے کہ اگر اغواکاروں کو مطلوبہ رقم فراہم نہ کی گئی تو یہ پہلے میری انگلیاں کاٹیں گے اور پھر مجھے قتل کر دیں گے۔

افغانستان میں چھوٹا راشد خان کہلائے جانے والے احمد قریشی کو اغوا کاروں نے چند روز قبل ننگرہار سے اغوا کر لیا تھا۔

احمد قریشی افغانستان کا کم عمر ترین کرکٹ اسٹار ہے، جس کی عمر 10 سال ہے اور اسے افغانستان کے بہترین کھلاڑی راشد خان سے تشبیہ دی جاتی ہے، کہا جاتا ہے کہ اس میں راشد خان والی صلاحیتیں موجود ہیں۔

افغان کرکٹ ٹیم کے چھوٹے ’راشد خان‘ کو اغوا کرلیا گیا،3 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ

لیکن کچھ اغواکاروں نے احمد قریشی کو اغوا کر لیا ہے اور اب 3 لاکھ امریکی ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا ہے کہ اگر انہیں یہ رقم نہ دی گئی تو وہ کرکٹ اسٹار کو قتل کر دیں گے۔

افغان نائب وزیر خارجہ جنرل خوشال سادات نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں اور اگر اغواکاروں نے احمد قریشی کو کسی قسم کا نقصان پہنچایا اور جلد رہا نہ کیا تو افغان حکومت اغواکاروں کے خلاف سخت ایکشن لے گی اور ان پر کسی قسم کا رحم نہیں کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply