سو لفظوں کی کہانی۔۔۔۔عبدالحنان ارشد

“قربانی کی بجائے کسی غریب کی مدد کردیں “

تمام بچوں کو آئی فون کا
نیا ماڈل خرید
کردینے کے بعد بچوں نے
واپسی پر نئے موبائل ملنے کی خوشی
میں شہر کے بڑے ہوٹل
میں جا کر کھانا کھانے کا پروگرام بنایا۔
سعد صاحب نے گاڑی کا رخ شہر کے وسط میں واقع بڑے ہوٹل کی طرف
موڑ دیا۔
راستے میں کثیر تعداد میں لوگ قربانی
کے لیے جانور خریدتے ہوئے
نظر آئے تو اپنی بیوی سے
گویا ہوئے۔
یہ کیسے لوگ ہیں جو جانوروں
پر اتنا خرچہ کررہے ہیں
یہ نہیں ہو سکا
یہی پیسہ کسی غریب کی بیٹی
کے ہاتھ پیلے کرنے پر لگا دیتے۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply