• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی: شدید گرمی کے دوران کرکٹ میچ، ہیٹ اسٹروک سے باؤلر جاں بحق

کراچی: شدید گرمی کے دوران کرکٹ میچ، ہیٹ اسٹروک سے باؤلر جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں شدید گرمی کے دوران ہونے والے کرکٹ میچ کے دوران نوجوان فاسٹ باؤلر مبینہ طور پر ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہو گیا ہے۔

میڈیا کے  مطابق  یہ افسوسناک واقعہ ناظم آباد میں واقع انو بھائی پارک میں پیش آیا ہے۔

اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق انو بھائی پارک میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران نوجوان فاسٹ باؤلر عمرخان نے جب آخری اوورکی آخری گیند کرائی تو اسی وقت وہ وکٹوں پہ گر گئے۔

وکٹوں پہ گرنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔

واضح رہے کہ کراچی میں کھیل کے میدان میں دو روز کے دوران عمر خان دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں ںے جان کی بازی ہاری ہے۔ دو دن قبل لیاری میں فٹ بال کے ایک کھلاڑی کا بھی مبینہ طور پر ہیٹ اسٹروک کے باعث انتقال ہو گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply