کیاروسی صدر پیوٹن گرفتارہونے والے ہیں ؟

انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی طرف سے وارنٹ جاری ہونے کے بعد روسی سفارتکار دیمیتری میدویدوف نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو گرفتار کرنے کی کوشش ’اعلان جنگ‘ کے مترادف ہو گی۔

روس کی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دمتری میدویدیف کے ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب آئی سی سی نے یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔

جرمن وزیر انصاف کی جانب سے پیوٹن کے جرمنی پہنچنے پر گرفتار کرنے کے ریمارکس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میدویدوف نے کہا کہ میں بتانا چاہتا ہوں مارکو بشمین ایک وکیل ہیں، وہ اپنے الفاظ کا مطلب سمجھتے ہونگے۔ اس کا صاف صاف مطلب ہمارے ساتھ اعلان جنگ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply