خبریں    ( صفحہ نمبر 306 )

راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند، اسپل ویز کھول دیے گئے

اسلام آباد اور راولپنڈی میں مسلسل موسلادھار بارش کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک تجاوز کر گئی۔ انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1752فٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔راول ڈیم کے اسپل←  مزید پڑھیے

خیبرپختونخوا: ضم قبائلی اضلاع میں 141 اسکول بند ہونے کا انکشاف

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضم قبائلی اضلاع میں 141 اسکول بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان میں سے زیادہ تر گرلز سکول غیر فعال ہیں، جس سے متعلق محکمہ تعلیم کی جانب سے دستاویزات خیبرپختونخوا اسمبلی میں←  مزید پڑھیے

کراچی:بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 6 افراد جاں بحق

کراچی میں بارش کے دوران24 گھنٹے میں کرنٹ لگنے سے6 افراد مارے گئے۔ کراچی میں مون سون کےتیسرے طاقتوراسپیل کےدوران کراچی کےمختلف علاقوں میں کرنٹ لگنےسے6افراد جاں بحق ہوگئے۔ کراچی کے علاقے لیاری میں نعمان مسجد کے قریب بجلی کے←  مزید پڑھیے

راولپنڈی میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند،سائرن بجا دیے گئے

راولپنڈی میں شدید بارشوں کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ نالہ لائی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی۔ راولپنڈی میں مسلسل اورموسلادھار بارش سے نشیبی علاقے ڈوب گئے۔ برساتی پانی گھروں میں داخل ہو←  مزید پڑھیے

ڈالر مزید مہنگا،230 روپےکی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالرایک روپے 63 پیسے مزید مہنگا ہو کر 230 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ نہ رک سکا۔انٹربینک ڈالر ایک روپے 63 پیسے مزید←  مزید پڑھیے

فل کورٹ بینچ کا مطالبہ ، 3 افراد ملک کی تقدیر کا فیصلہ نہیں کر سکتے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس میں ہم فل کورٹ بینچ کا مطالبہ کرتے ہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ 3افراد ملک کی تقدیر کا فیصلہ کریں۔ بلاول←  مزید پڑھیے

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف کیس:حمزہ شہباز نے فل کورٹ بنانے کی درخواست دائر کردی

حمزہ شہباز نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف کیس پر فل کورٹ بنانے کی درخواست جمع کروادی۔ حمزہ شہباز نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف کیس پر فل کورٹ بنانے کی درخواست سپریم کورٹ←  مزید پڑھیے

شہراقتدار میں پنجاب کی حکمرانی کی جنگ،سپریم کورٹ میں آج بڑے کیس کی بڑی سماعت

سپریم کورٹ: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف پرویزالہٰی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی. چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ دن ایک بجے درخواست پر سماعت کرے گا، ترجمان اسلام آباد پولیس←  مزید پڑھیے

قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی انتقال کرگئے

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی قضائے الہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ سید حامد علی شاہ موسوی کے فرزندان آغا سید محمد مرتضیٰ موسوی اور آغا سید علی روح العباس موسوی کے←  مزید پڑھیے

سندھ میں مون سون کے طاقتور اسپیل نے نظام زندگی مفلوج کر دی

سندھ میں مون سون کے طاقتور اسپیل نے نظام زندگی مفلوج کر دی، کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سےبارش کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے، آئی آئی چندریگر، قائد آباد ،ایئرپورٹ، ملیر لانڈھی، کورنگی ، شاہ فیصل←  مزید پڑھیے

منکی پاکس وبا بھارت بھی پہنچ گئی

افریق ، امریکا اور یورپ کے بعد منکی پاکس وبا بھارت بھی پہنچ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پہلا منکی پاکس کیس رپورٹ ہو گیا۔نئی دہلی کے 31 سالہ رہائشی منکی پاکس سے متاثر ہوئے۔ بھارتی میڈیا کا←  مزید پڑھیے

چترال:موسلادھار بارش اور سیلابی ریلوں سے تباہی،کئی گھر تباہ

خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔ بالائی چترال میں بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ سیلابی ریلے میں کئی مکانات بہہ گئے اور کئی کو نقصان پہنچا۔ پی ڈی ایم اے نے کہا←  مزید پڑھیے

روس اور یوکرین کے درمیان خوراک کی برآمدات کا معاہدہ طے

اقوام متحدہ اور ترکی کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان اناج ایکسپورٹ کا معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد دنیا بھر میں خوراک کی قلت ختم اور قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ غیر←  مزید پڑھیے

عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کو عالمی ایمرجنسی قراردے دیا

عالمی ادارہ صحت نے 70 سے زیادہ ممالک میں پھیلنے والی منکی پاکس کی وبا کو’’غیر معمولی‘‘ صورت حال کے پیش نظرعالمی ایمرجنسی قراردے دیا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے طبی ماہرین نے منکی پاکس کی وبا سے پیداہونے والی←  مزید پڑھیے

مون سون کا طاقت ور سسٹم کراچی میں داخل، طوفانی بارش کا امکان

مون سون کے طاقت ور سسٹم نے کراچی کا رخ کر لیا۔ شہر میں آج سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا ہوا کے کم دباو کا سسٹم سندھ میں داخل ہو گیا۔ کراچی←  مزید پڑھیے

پاکستان میں کورونا سے مزید 3 اموات

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 3 افراد انتقال کر گئے۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 532←  مزید پڑھیے

یمنی ماہر: ہزاروں قدیم ٹکڑے مغربی ممالک کو اسمگل کیے گئے

یمن میں نوادرات کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران اس ملک سے نوادرات کے 10 ہزار ٹکڑے لوٹ کر مغربی ممالک کو اسمگل کیے گئے تھے۔ یمنی میڈیا ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن میں قدیم←  مزید پڑھیے

عراق کے طاقتور لیڈر کا بیان: ترکی کے ساتھ سرحد بند کر دی جائے!

عراق کے اندر ترکی کے حملے کے بعد عراق میں بڑے پیمانے پر غم و غصہ پایا جاتا ہے اور الفتح اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے عراقی کردستان کے اندر ترکی کے حملوں کے جواب میں ترکی کے ساتھ←  مزید پڑھیے

ایرانی صوبے فارس میں طوفانی بارشیں، 17 افراد جاں بحق

تہران: ایران کے صوبے فارس میں طوفانی بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے صوبے فارس میں طوفانی بارشوں اور آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی۔ فارس کے شہر←  مزید پڑھیے

یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع ہم سے نہ رکھی جائے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع ہم سے نا رکھی جائے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ←  مزید پڑھیے